0
Tuesday 23 Feb 2021 20:46

شمالی وزیرستان، اہم شخصیات کو ٹارگٹ کئے جانیکا خدشہ، تھرٹ لیٹر جاری

شمالی وزیرستان، اہم شخصیات کو ٹارگٹ کئے جانیکا خدشہ، تھرٹ لیٹر جاری
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں پولیس و انتظامیہ کی جانب سے تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں، تنظیموں، قبائلی عمائدین، مشران اور میڈیا کی اہم شخصیات کو تھرٹ لیٹر جاری کیا گیا ہے۔ جس میں انہیں اپنی نقل و حرکت محدود کرنے اور اپنی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے تھرٹ لیٹر میں سرکاری و نیم سرکاری اداروں سے وابستہ افراد، این جی اوز، میڈیا پرسنز، حکومتی اقدامات کی حمایت کرنے والے قبائلی عمائدین و مشران کو متنبہ کیا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں حالات سازگار نہیں ہیں، چند روز قبل کالعدم تنظیم کی جانب سے خواتین کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایسے حالات میں تمام ذمہ دار افراد اپنی حفاظت یقینی بنائیں، آزادانہ نقل و حرکت کو محدود کریں، شمالی وزیرستان میں داخلے کے وقت پولیس کو اطلاع دیں۔ پولیس کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پہ سختی سے پابندی عائد ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مشکوک افراد اور چیزوں پہ نظر رکھیں اور اس کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔ 
خبر کا کوڈ : 917980
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش