0
Tuesday 23 Feb 2021 21:15

پولیس دہشتگردوں کے نشانے پہ، ٹانک میں تھانے پہ حملہ

پولیس دہشتگردوں کے نشانے پہ، ٹانک میں تھانے پہ حملہ
اسلام ٹائمز۔ نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے پولیس پہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے بعد ٹانک میں بھی دہشت گردوں نے پولیس پہ حملہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹانک میں تھانہ پنگ پہ نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ہے، پولیس اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پہ عوام کی جانب سے مسلسل پولیس کے جوانوں کیساتھ یکجہتی کا اور دہشتگردوں سے بیزاری کا اظہار کیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ 24 گھنوں کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کی دو چوکیوں پہ دستی بم حملے کئے گئے ہیں، تاہم ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ان حملوں کے بعد شہر بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں کہ ٹانک میں پولیس تھانہ پنگ پہ دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے، اس حملے میں پولیس اور حملہ آوروں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 917987
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش