QR CodeQR Code

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، تحریک طالبان کا کمانڈر حسن سجنا ہلاک

23 Feb 2021 21:42

آئی ایس پی آر کے مطابق حسن عرف سجنا پیر کو میرعلی میں چار خواتین ورکرز کے قتل، فورسز اور شہریوں پر حملوں، بارودی سرنگوں کے دھماکوں سمیت دہشت گردوں کی بھرتی اور لوگوں کے اغوا میں بھی ملوث ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران تحریک طالبان کا دہشت گرد کمانڈر حسن عرف سجنا ہلاک ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میر علی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز نے آپریشن کیا جس میں تحریک طالبان حافظ گل بہادر گروپ کا کمانڈرحسن عرف سجنا ہلاک ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حسن عرف سجنا پیر کو میرعلی میں چار خواتین ورکرز کے قتل، فورسز اور شہریوں پر حملوں، بارودی سرنگوں کے دھماکوں سمیت دہشت گردوں کی بھرتی اور لوگوں کے اغوا میں بھی ملوث ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کی تلاشی کے دوران بڑی مقدار میں گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 917989

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917989/سیکیورٹی-فورسز-کی-کارروائی-تحریک-طالبان-کا-کمانڈر-حسن-سجنا-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org