QR CodeQR Code

جعفر آباد میں بم دھماکہ 12 افراد جاں بحق، 23 زخمی

14 Aug 2011 16:29

اسلام ٹائمز:آئی جی پولیس جاوید اقبال کے مطابق اس حملے کا ہدف قومی شاہراہ پر مسافروں کے لیے قائم ایک ہوٹل تھا جہاں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ ھماکہ اس قدر شدید تھا کہ ہوٹل کی دو منزلہ عمارت منہدم ہو گئی


جعفرآباد:اسلام ٹائمز۔بلوچستان کے شہر ڈیرہ اللہ یار میں اتوار کی دوبہر ایک طاقتوربم دھماکے میں کم از کم 12افراد ہلاک اور23 زخمی ہو گئے۔ ضلع جعفر آباد کے ڈی آئی جی پولیس جاوید اقبال کے مطابق اس حملے کا ہدف قومی شاہراہ پر مسافروں کے لیے قائم ایک ہوٹل تھا جہاں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ ھماکہ اس قدر شدید تھا کہ ہوٹل کی دو منزلہ عمارت منہدم ہو گئی۔ اُنھوں نے کہا کہ امدادی کارروائیاں مکمل کرلی گئیں ہیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے دو مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا ہے تاہم ڈی آی جی نے اس کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
دیگر ذرائع کے مطابق جعفر آباد میں بم دھماکے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق جعفر آباد میں بم دھماکہ ایک ہوٹل میں کیا گیا، جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 10 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ واقعہ کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیموں کے ارکان جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں اور بم دھماکے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد میں سے بیشتر کی حالے نازک بتائی جاتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 91799

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/91799/جعفر-آباد-میں-بم-دھماکہ-12-افراد-جاں-بحق-23-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org