0
Tuesday 23 Feb 2021 22:54

ایف 35 کو جن مقاصد کے لیے بنایا گیا تھا، وہ ان کے حصول میں ناکام رہا، امریکہ کا اعتراف

ایف 35 کو جن مقاصد کے لیے بنایا گیا تھا، وہ ان کے حصول میں ناکام رہا، امریکہ کا اعتراف
اسلام ٹائمز۔ امریکی ائیرفورس نے ایف 35 لڑاکا طیارے کی ناکامی کا اعتراف کر لیا ہے۔ امریکی میگزین فوربز کی رپورٹ کے مطابق امریکن ائیرفورس کے چیف آف اسٹاف جنرل چارلس براون کا کہنا ہے کہ ایف 35 کو جن مقاصد کے لیے بنایا گیا تھا، وہ ان کے حصول میں ناکام رہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک مہنگا اور وزنی طیارہ ہے، جس کی مرمت پر بھی کثیر رقم خرچ ہوتی ہے۔

جنرل چارلس براون کا مزید کہنا تھا کہ امریکی ائیرفورس کو ہلکے اور سستے جدید لڑاکا طیاروں کی ضرورت ہے۔ امریکی جنرل نے مثال دی کہ ایف 35 لڑاکا طیارہ فراری کار جیسا ہے جس پر ہم روز آفس نہیں جا سکتے، اسے صرف اتوار کے روز چلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایئر فورس کے پاس ایک ہزار کی تعداد میں ایف سولہ طیارے بھی موجود ہیں لیکن وہ کافی پرانے ہو چکے ہیں جن پر جدید سافٹ ویئر انسٹال نہیں کیا جا سکتا۔
خبر کا کوڈ : 917997
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش