QR CodeQR Code

کویت کی زمینی و سمندری سرحدیں تا حکم ثانی بند

23 Feb 2021 23:14

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق فیصلے کے تحت ملک کی سمندری و بحری سرحدوں کی بندش کے باوجود جہاز رانی کی صنعت سے وابستہ کارکنان، کویتی شہریوں اور ان کے خاندانوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے خدشات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کویت نے اپنی سرحدیں بند کردی ہیں۔ کویت کی زمینی و سمندری سرحدوں کو تا حکم ثانی بند کیا گیا ہے۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق اس بات کا فیصلہ کویت کی وزارتی کونسل نے کیا ہے۔ فیصلے کے تحت ملک کی سمندری و بحری سرحدوں کی بندش کے باوجود جہاز رانی کی صنعت سے وابستہ کارکنان، کویتی شہریوں اور ان کے خاندانوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔

کویت نے ریستورانوں اور کیفے میں بھی لوگوں کے جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ آئندہ بدھ  سے لوگوں کو ریستورانوں اور کیفوں میں کھانے کی خدمات مہیا کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے لیکن لوگوں کو یہ اجازت ہو گی کہ وہ ان جگہوں سے کھانا اپنے دفاتر یا گھروں پر منگوا سکیں گے۔ کویت نے اس سے قبل کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر 7 فروری کو غیرملکی شہریوں کے ملک میں داخلے پربھی پابندی عائد کی تھی۔
 


خبر کا کوڈ: 917999

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/917999/کویت-کی-زمینی-سمندری-سرحدیں-حکم-ثانی-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org