QR CodeQR Code

این اے 75 ڈسکہ کا نتیجہ ٹھیک نہ ہوا تو ری پول کروا سکتے ہیں، الیکشن کمیشن

23 Feb 2021 23:37

میڈیا رپورٹس کے مطابق حلقہ کے ریٹرننگ آفیسر نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن نمبر 50، 47، 9 اور 140 کے نتیجہ میں کوئی فرق نہیں آیا، تین پولنگ اسٹیشنز کے نتائج تاخیر سے واٹس ایپ پر ملے اور کچھ پریذائیڈنگ افسران کا رزلٹ صبح چھ بجے اور کچھ کا صبح سات بجے ملا۔


اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ اگر این اے 75 ڈسکہ کا نتیجہ ٹھیک ہوا تو جاری کر دیا جائے گا اور اگر ٹھیک نہ ہوا تو ری پول کروا سکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حلقہ کے ریٹرننگ آفیسر نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن نمبر 50، 47، 9 اور 140 کے نتیجہ میں کوئی فرق نہیں آیا، تین پولنگ اسٹیشنز کے نتائج تاخیر سے واٹس ایپ پر ملے اور کچھ پریذائیڈنگ افسران کا رزلٹ صبح چھ بجے اور کچھ کا صبح سات بجے ملا، جبکہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے ریکارڈ مانگتے ہوئے سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی ہے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے پورے این اے 75 ڈسکہ میں انتخاب کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 918002

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918002/این-اے-75-ڈسکہ-کا-نتیجہ-ٹھیک-نہ-ہوا-ری-پول-کروا-سکتے-ہیں-الیکشن-کمیشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org