0
Tuesday 23 Feb 2021 23:45

انتخابات کو غیر شفاف بنانے والے سرکاری افسران کو سخت سزائیں دی جائیں، فافن

انتخابات کو غیر شفاف بنانے والے سرکاری افسران کو سخت سزائیں دی جائیں، فافن
اسلام ٹائمز۔ فری اینڈ فیئرالیکشن نیٹ ورک نے تجویز دی ہے کہ شفاف انتخابات کی راہ میں حائل ہونے والے سرکاری افسران کو نہ صرف جرمانے کیے جائیں بلکہ انہیں سخت سزائیں بھی دی جائیں۔ فافن کی جانب سے یہ تجویز آٹھ حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ میں دی گئی ہے۔ فافن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ این اے 75 پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں ووٹوں کی گنتی کے دوران بے ضابطگیاں دیکھنے میں آئیں۔ جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بے ضابطگیوں کے باعث الیکشن کمیشن کو این اے 75 پر ہونے والے ضمنی الیکشن کا نتیجہ بھی روکنا پڑا۔

فافن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ این اے75 میں قائم پولنگ اسٹیشنزکے باہر الیکشن کمیشن کو انتظامی امورمیں بہتری کی ضرورت ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جن حلقوں میں نتائج تاخیر سے موصول ہوئے ہیں ان میں الیکشن کمیشن دوبارہ انتخابات کرا سکتا ہے۔ فافن کی رپورٹ کے مطابق ضمنی الیکشن کے دوران کوروناایس او پیزکی خلاف ورزی اور غیرقانونی الیکشن مہم کی عمومی خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ فافن نے جو رپورٹ جاری کی ہے وہ قومی اسمبلی کے تین اور صوبائی اسمبلی کی پانچ نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے تیار کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 918003
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش