0
Wednesday 24 Feb 2021 00:12

دوحا میں بین الافغان مذاکرات خوشگوار ماحول میں ہوئے، افغان طالبان

دوحا میں بین الافغان مذاکرات خوشگوار ماحول میں ہوئے، افغان طالبان
اسلام ٹائمز۔ قطر میں طالبان سیاسی دفترکے ترجمان محمد نعیم  نے کہا ہے کہ گزشتہ روز دوحا میں طالبان اور افغان حکام کے درمیان خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔ گزشتہ ماہ قطر کے دارالحکومت دوحا میں بین الافغان مذاکرات میں شروع ہونے کے بعد اچانک ختم ہوگئے تھے، جس کے بعد فریقین میں ملاقات کا یہ پہلا موقع ہے۔ ترجمان طالبان محمد نعیم کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز دوحا میں بین الافغان مذاکرات کے فریقین کے درمیان خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں بین الافغان امن مذاکرات جاری رکھنے اور ایجنڈا سیٹ کرنے پر زور دیا گیا۔ ترجمان طالبان نے ملاقات کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
 
خبر کا کوڈ : 918009
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش