QR CodeQR Code

دوحا میں بین الافغان مذاکرات خوشگوار ماحول میں ہوئے، افغان طالبان

24 Feb 2021 00:12

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں بین الافغان امن مذاکرات جاری رکھنے اور ایجنڈا سیٹ کرنے پر زور دیا گیا۔ ترجمان طالبان نے ملاقات کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔


اسلام ٹائمز۔ قطر میں طالبان سیاسی دفترکے ترجمان محمد نعیم  نے کہا ہے کہ گزشتہ روز دوحا میں طالبان اور افغان حکام کے درمیان خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔ گزشتہ ماہ قطر کے دارالحکومت دوحا میں بین الافغان مذاکرات میں شروع ہونے کے بعد اچانک ختم ہوگئے تھے، جس کے بعد فریقین میں ملاقات کا یہ پہلا موقع ہے۔ ترجمان طالبان محمد نعیم کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز دوحا میں بین الافغان مذاکرات کے فریقین کے درمیان خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں بین الافغان امن مذاکرات جاری رکھنے اور ایجنڈا سیٹ کرنے پر زور دیا گیا۔ ترجمان طالبان نے ملاقات کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
 


خبر کا کوڈ: 918009

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918009/دوحا-میں-بین-الافغان-مذاکرات-خوشگوار-ماحول-ہوئے-افغان-طالبان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org