0
Wednesday 24 Feb 2021 00:15

عدالتی احکامات نظرانداز، ملائیشیا نے میانمار کے ایک ہزار سے زائد تارکین وطن افراد کو ملک بدر کردیا

عدالتی احکامات نظرانداز، ملائیشیا نے میانمار کے ایک ہزار سے زائد تارکین وطن افراد کو ملک بدر کردیا
اسلام ٹائمز۔ مشرق بعید کے اسلامی ملک ملائیشیا نے عدالتی احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے میانمار کے ایک ہزار سے زائد تارکین وطن افراد کو ملک بدر کردیا۔ ملائیشیا نے میانمار کی فوج کی جانب سے بھیجے گئے تین بحری جہازوں کے ذریعے میانمار کے پناہ گزینوں کو واپس ان کے ملک روانہ کردیا جب کہ کوالالمپور کی عدالت نے پناہ گزینوں کی ملک بدری بدھ کی صبح تک روکنے کے احکامات دیے ہوئے تھے۔

ملائیشین حکومت کا دعوٰی ہےکہ اس نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے تحت رجسٹرڈ کیےگئے تارکین وطنوں کو ملک سے نہیں نکالا۔ عالمی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ملک بدر کیے جانے والوں میں روہنگیا مسلمانوں کے علاوہ میانمار چھوڑ کر آنے والی دیگر اقلیتی گروپ کے افراد بھی شامل ہیں۔ ملائیشیا کی حکومت نے تارکین وطنوں کی ملک بدری کی وجہ بھی نہیں بتائی، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ملک بدری کے فیصلے کو غیر انسانی اور تباہ کن قرار دیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 918010
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش