QR CodeQR Code

کینیڈا، چین کے خلاف ایغور برادری کی نسل کشی کے الزام کی قرارداد منظور

24 Feb 2021 00:22

رپورٹ کے مطابق ووٹنگ کو کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکی حمایت حاصل نہیں تھی، کینیڈین پارلیمنٹیرین کے اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی کا امکان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ براعظم کے ملک کینیڈا کی پارلیمنٹ نے چین کے خلاف ایغور برادری کی نسل کشی کے الزام کی قرارداد منظور کرلی۔ کینیڈا کے ہاؤس آف کامن میں چین کے خلاف ووٹنگ میں 338 اراکین میں سے 266 اراکین نے حمایت میں ووٹ دیا جب کہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا۔ کابینہ کی اکثریت ووٹنگ کے وقت غیرحاضر تھی، تاہم کینیڈاکے وزیرخارجہ ووٹنگ کے وقت کابینہ میں موجود تھے لیکن انہوں نے ووٹ نہیں ڈالا۔ رپورٹ کے مطابق ووٹنگ کو کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکی حمایت حاصل نہیں تھی، کینیڈین پارلیمنٹیرین کے اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی کا امکان ہے۔ کینیڈا میں چینی سفیر کانگ پیو نے چین کے خلاف قراردادکی ووٹنگ پر سخت اعتراض اور مذمت کرتےہوئے اسے چین کے داخلی امور میں مداخلت قرار دیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 918016

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918016/کینیڈا-چین-کے-خلاف-ایغور-برادری-کی-نسل-کشی-الزام-قرارداد-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org