QR CodeQR Code

نادرا کی پنجاب اسلحہ لائسنس میں توسیع کی خبروں کی تردید

24 Feb 2021 00:48

محکمہ داخلہ پنجاب نے بھی ایسی تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ایسے تمام مینوئل لائسنس جو کہ 31 دسمبر 2020 تک کمپیوٹرائزڈ نہیں کرائے اب ان لائسنسوں کو ‏منسوخ تصور کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ نادرا نے پنجاب اسلحہ لائسنس میں توسیع کی خبروں کی تردید کردی۔ ترجمان نادرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پنجاب اسلحہ لائسنس میں توسیع کی خبروں میں ‏کوئی صداقت نہیں۔ ترجمان نے کہا کہ نادرا کو محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے سے تاریخ کی توسیع کا کوئی ‏نوٹیفیکیشن موصول نہیں ہوا، اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کی تاریخ میں توسیع کے بارے میں مختلف ‏اخبارات میں چھپنے والی خبروں کی نادرا سختی سے تردید کرتا ہے۔ ‏محکمہ داخلہ پنجاب نے بھی ایسی تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ایسے تمام مینوئل لائسنس جو کہ 31 دسمبر 2020 تک کمپیوٹرائزڈ نہیں کرائے اب ان لائسنسوں کو ‏منسوخ تصور کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 918027

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918027/نادرا-کی-پنجاب-اسلحہ-لائسنس-میں-توسیع-خبروں-تردید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org