0
Sunday 14 Aug 2011 20:42

ملک بھر میں 65 واں یوم آزادی نہایت جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں 65 واں یوم آزادی نہایت جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے
لاہور:اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں 65واں یوم آزادی نہایت جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ، پشاور سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں یوم جشن آزادی کی خوشی میں بھنگڑے ڈالے گئے، ریلیاں نکالی گئیں اور خصوصی طور پر دعائیں کی گئیں، لاہور میں مختلف مقامات پر ریلیاں نکالی گئیں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے، بچوں نے پر جوش نعرے لگائے۔ پشاور میں نوجوان روایتی لوک رقص کر کے ثابت کر رہے تھے کہ وہ وطن کی محبت سے سرشار ہیں،
 وفاقی دارالحکومت میں اکتیس جبکہ صوبائی دارلحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔ ملک بھر میں نوجوانوں، بچوں، بڑوں کا جوش و خروش قابل دید ہے۔ کراچی میں ہزاروں نوجوانوں نے ایک ساتھ قومی ترانہ پڑھ کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔
 اسلام آباد میں سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔ نوجوان اس موقع پر سڑکوں پر رقص کر کے اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔ راولپنڈی میں جشن آزادی ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات دیکھنے میں آئے۔ کوئٹہ کے نوجوانوں کا جذبہ بھی قابل دید ہے، شہر میں عمارتوں پر چراغاں کیا گیا ہے، ملتان میں آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 91803
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش