QR CodeQR Code

محکمہ موسمیات نے ملک میں خشک سالی کی ایڈوائزری جاری کردی

24 Feb 2021 00:59

ایڈوائزری میں سٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خشک سالی سے نمٹنے کیلئے قبل از وقت اقدامات کئے جائے جبکہ محکمہ موسمیات سے موسم کی صورتحال پرخود کو اپڈیٹ رکھے۔


اسلام ٹائمز۔ موسم سرما میں کم بارشوں کے سبب ملک کے مختلف علاقوں میں خشک سالی کا خدشہ ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے خشک سالی ایڈوائزری جاری کردی، جس کے مطابق گذشتہ اکتوبر سے جنوری کے دوران ملک میں معمول سے 31 فیصد کم بارشیں ہوئیں، موسم سرما میں کم بارشوں کے سبب وسطی و جنوبی بلوچستان کے اضلاع میں خشک سالی کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے جبکہ بلوچستان کے اکثر علاقوں میں درمیانے درجے کی خشک سالی کا امکان ہے۔ خشک سالی کے سبب متعلقہ اضلاع میں زراعت و لائیو اسٹاک متاثر ہوسکتی ہے، کاشت کار علاقوں میں ربیع کی فصل کیلئے پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق بلوچستان میں معمول سے 73.2 فیصد، سندھ میں 72.2 فیصد جبکہ خیبر پختونخوا میں 12.9 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئی تاہم پنجاب میں معمول سے 9.8 فیصد، گلگت بلتستان وکشمیرمیں 4.3 فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے چاغی، گوادر، ہرنائی، کیچ، خاران، مستونگ، نوشکی، پنجگور، قلات، کوئٹہ و واشک میں درمیانے درجے کی خشک سالی کا امکان ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق سندھ جنوب مشرقی حصوں میں بھی کم درجے کی خشک سالی کا خدشہ ہے۔ ایڈوائزری میں سٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خشک سالی سے نمٹنے کیلئے قبل از وقت اقدامات کئے جائے جبکہ محکمہ موسمیات سے موسم کی صورتحال پرخود کو اپڈیٹ رکھے۔


خبر کا کوڈ: 918030

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918030/محکمہ-موسمیات-نے-ملک-میں-خشک-سالی-کی-ایڈوائزری-جاری-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org