QR CodeQR Code

یمن کے تمام صوبے آزاد ہونا چاہئیں، محمد عبدالسلام

24 Feb 2021 05:10

ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے ایک پیغام میں یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے ترجمان اور یمنی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے لکھا ہے کہ ملک کے تمام صوبے آزاد ہونا چاہئیں تاکہ کسی صوبے میں دشمن کیلئے قدم رکھنے کی جگہ تک باقی نہ بچے کیونکہ دشمن مأرب کے مانند اپنے زیر قبضہ صوبوں کی انسانی عظمت کو پائمال کرتے ہوئے اُسے مظلوم یمنی عوام کو فوجی حملوں کا نشانہ بنانے کیلئے استعمال کرنا چاہتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے ترجمان اور یمنی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد عبدالسلام نے تاکید کی ہے کہ ملک کے چپے چپے سے غیر ملکی قابض قوتوں کو نکال باہر کرنا یمنی قوم کا اولین فریضہ ہے۔ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے پیغام میں محمد عبدالسلام نے لکھا ہے کہ غیر ملکی قابض قوتوں کو نکال باہر کرنا ہر آزاد یمنی کا فریضہ اور تمام صوبوں کی آزادی کے لئے قومی سپوتوں کے ساتھ مکمل تعاون آج کی اہم ضرورت ہے تاکہ کسی صوبے میں دشمن کے لئے قدم رکھنے کی جگہ تک باقی نہ بچے کیونکہ دشمن مأرب کے مانند اپنے زیر قبضہ صوبوں کی انسانی عظمت کو پائمال کرتے ہوئے اُسے مظلوم یمنی عوام کو فوجی حملوں کا نشانہ بنانے کے لئے استعمال کرنا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کی جانب سے گذشتہ 1 ماہ سے مأرب کی آزادی کا آپریشن جاری ہے جس کے دوران یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز صوبہ مأرب کے اکثر مغربی علاقے آزاد کروانے کے بعد اب صوبے کے مرکز تک پہنچ چکی ہیں۔ یاد رہے کہ یمن کا مرکزی صوبہ مأرب ملک کے اہم تیل و گیس کے قدرتی ذخائر پر مشتمل ہے جسے سابق و مستعفی یمنی صدر منصور ہادی کی فورسز کی جانب سے گذشتہ 6 سالوں سے یمنی عوام پر حملوں کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 918044

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918044/یمن-کے-تمام-صوبے-آزاد-ہونا-چاہئیں-محمد-عبدالسلام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org