0
Wednesday 24 Feb 2021 07:59

آسیہ اندرابی پر بھارتی حکومت کیخلاف جنگ چھیڑنے کا الزام، فردِ جرم عائد

آسیہ اندرابی پر بھارتی حکومت کیخلاف جنگ چھیڑنے کا الزام، فردِ جرم عائد
اسلام ٹائمز۔ دہلی کی ایک عدالت نے جموں و کشمیر دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی اور اس کی دو خاتون ساتھیوں کے خلاف مبینہ طور پر بھارتی حکومت کے خلاف جنگ لڑنے اور ملک میں دہشتگردی کی وارداتوں کی سازش کرنے کے الزام میں عسکریت پسندی، بغاوت اور دیگر الزامات عائد کر دیئے ہیں۔ یہ مقدمہ عسکریت پسندی کی تنظیموں سمیت پاکستان کی حمایت سے ملک کے خلاف جنگ لڑنے سے متعلق ہے۔ این آئی اے عدالت کے خصوصی جج پروین سنگھ نے آسیہ اندرابی، صوفی فہمیدہ اور ناہیدہ نسرین کو آئی پی سی اور سخت غیر قانونی سرگرمیوں سے بچاؤ ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت قابل سزا مختلف جرموں کے لئے مقدمے کی سماعت 20 فروری کو رکھی تھی۔ عدالت نے یہ حکم اس وقت دیا جب ملزمان نے صحت جرم  سے انکار کرتے ہوئے مقدمہ کی سماعت کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے مجرمانہ سازش، بھارتی حکومت کے خلاف جنگ چھیڑنا، حکومت ہند کے خلاف جنگ لڑنے کی سازش اور بغاوت جیسے دفعات کے تحت الزامات عائد کئے ہیں۔

چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ آسیہ اندرابی جو کالعدم تنظیم دختران ملت کی سربراہ تھی، پر قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے الزام لگایا تھا کہ وہ سازش میں ملوث ہے اور اس نے دو ساتھیوں کے ساتھ ’’ہندوستان کی خودمختاری اور سالمیت کو شدید طور پر عدم استحکام‘‘ پہنچانے کے لئے کام کیا ہے۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ سائبر اسپیس پر اپنی سرگرمیوں کے ذریعہ وہ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کے حصول کے لئے ایک مشترکہ مہم چلا رہے تھے جس میں بین المذاہب طور پر پاکستان سے عسکریت پسندوں کی حمایت کا بندوبست کرنا بھی شامل تھا۔ بھارتی وزارت داخلہ کی ہدایت پر این آئی اے نے ان کے اور تنظیم کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ ایف آئی آر کے مطابق آسیہ اندرابی، فہمیدہ اور نسرین یو اے اے پی اے کے پہلے شیڈول کے تحت سرگرم عسکریت پسند تنظیم دختران ملت (ڈی ای ایم) کو سرگرمی سے چلا رہے تھے۔ این آئی اے نے کہا کہ وہ بغاوت کے تاثرات اور نفرت انگیز تقاریر کو پھیلانے کے لئے مختلف میڈیا پلیٹ فارم استعمال کررہے تھے جو ہندوستان کی سالمیت، سلامتی اور خودمختاری کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ تینوں مزاحمتی خواتین کو اپریل 2018ء میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ اس وقت زیر حراست ہیں۔
خبر کا کوڈ : 918046
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش