QR CodeQR Code

بچوں پر تشدد کی روک تھام کا بل سیاسی جماعتوں کے تعاون سے پاس ہوا، مہناز عزیز

24 Feb 2021 08:39

نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مہناز عزیز کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کے بچوں کے لیے مبارک دن ہے کیونکہ اب وہ تشدد سے بچ جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی مہناز عزیز نے کہا ہے کہ آج پاکستان کے لیے تاریخی دن ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مہناز عزیز کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کے بچوں کے لیے مبارک دن ہے کیونکہ اب وہ تشدد سے بچ جائیں گے۔

 
ان کا کہنا تھا کہ بچوں پر تشدد کی روک تھام کا بل سیاسی جماعتوں کے تعاون سے پاس ہوا۔ انھوں نے کہا کہ بچوں پر تشدد کی روک تھام کا بل فی الحال اسلام آباد کے لیے ہے، پزیرائی سے لگتا ہے کہ دوسرے صوبے بھی ہاتھوں ہاتھ لیں گے۔


خبر کا کوڈ: 918048

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918048/بچوں-پر-تشدد-کی-روک-تھام-کا-بل-سیاسی-جماعتوں-کے-تعاون-سے-پاس-ہوا-مہناز-عزیز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org