QR CodeQR Code

جاپان میں خودکشی کے واقعات کی روک تھام کے لیے وزیر تنہائی کی تقرری

24 Feb 2021 08:48

جاپانی وزیراعظم نے اس سلسلے میں ٹیٹسوشی ساکاموٹو کا تقرر کیا ہے جوکہ جاپان میں کم ہوتی ہوئی شرح پیدائش کی روک تھام کے انچارج بھی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایشیا کے ترقی یافتہ ملک جاپان میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث گزشتہ11 سال کے دوران پہلی بار اس ماہ خودکشی کے واقعات میں اضافے کے بعد حکومت نے پہلی مرتبہ ایک وزیر برائے تنہائی (منسٹر فار لونلی نیس) کا تقرر کیا ہے۔ ایک جاپانی اخبار کے مطابق وزیراعظم یوشی ہائیڈے سوگا نے اس ماہ کے اوائل میں اپنی کابینہ میں ایک وزیر برائے تنہائی کا اضافہ کیا ہے۔

 
انھوں نے یہ تقرری برطانیہ کی مثال کو سامنے رکھتے ہوئے کی جہاں 2018 میں پہلی بار ملک میں اس قسم کے وزیر کے کردار کی تخلیق کی گئی تھی۔ جاپانی وزیراعظم نے اس سلسلے میں ٹیٹسوشی ساکاموٹو کا تقرر کیا ہے جوکہ جاپان میں کم ہوتی ہوئی شرح پیدائش کی روک تھام کے انچارج بھی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 918049

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918049/جاپان-میں-خودکشی-کے-واقعات-کی-روک-تھام-لیے-وزیر-تنہائی-تقرری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org