0
Wednesday 24 Feb 2021 13:19

حلیم عادل شیخ کی مشکلات میں اضافہ، پولیس رپورٹ تیار

حلیم عادل شیخ کی مشکلات میں اضافہ، پولیس رپورٹ تیار
اسلام ٹائمز۔ سندھ میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، سندھ پولیس نے 16 فروری کی سرگرمیوں سے متعلق انکشافات پر مبنی رپورٹ تیار کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق حلیم عادل شیخ اور ساتھی انتخابی حلقے میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے، حلیم عادل شیخ کے 3 گارڈز شعیب بروہی، مصطفیٰ بروہی اور ظفر بروہی کی شناخت کرلی گئی، پی ایس 88 میں حلیم عادل جعلی نمبر پلیٹ کی حامل گاڑی میں گھومتے رہے۔ حلیم عادل شیخ کے پاس سفید رنگ کی گاڑی موجود تھی، حلیم عادل شیخ مبینہ طور پر اسمگل شدہ گاڑی استعمال کر رہے تھے، حلیم عادل شیخ کی گاڑی میں اسلحہ بردار گارڈز سوار تھے۔

پولیس نے مسلح افراد کو گرفتار کرکے مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد کیا، فوٹیج میں نظر آنے والا اسلحہ پولیس نے تحویل میں نہیں لیا۔ فوٹیج میں نظر آنے والی ایک کلاشنکوف تاحال لاپتہ ہے، حلیم عادل شیخ کے زیر استعمال گاڑی بھی پولیس نے تحویل میں نہیں لی، حلیم عادل کی گاڑی پر گولی لگی یا پتھر؟ فارنزک بھی نہیں کروایا گیا۔ حلیم عادل شیخ کو مزید دو مقدمات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، گاڑی کے رنگ کی تبدیلی جعلسازی ہے، جس پر مقدمہ درج ہوسکتا ہے، مبینہ طور پر نان کسٹم گاڑی اور جعلی نمبر پلیٹ کے استعمال پر بھی مقدمات ہوسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 918094
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش