0
Wednesday 24 Feb 2021 16:18

ملتان، ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے اجلاس کی کاروائی کی ردوبدل کی نشاندہی، افسر نے ماتحت کو تھپڑ مار دیا 

ملتان، ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے اجلاس کی کاروائی کی ردوبدل کی نشاندہی، افسر نے ماتحت کو تھپڑ مار دیا 
اسلام ٹائمز۔ ملتان میں ایم ڈبلیو ایم سی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں میٹنگ منٹس میں ردوبدل کی نشاندہی مہنگی پڑ گئی، منیجر پروکیورمنٹ علیم خان نے منیجر فنانس و کمپنی سیکرٹری ساجد ریاض کو تھپڑ جڑ دیا، ایم ڈی ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا۔ ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سیکرٹری ساجد ریاض نے منیجر پروکیورمنٹ کی جانب سے میٹنگ منٹس میں ردو بدل کی شکایت کی، جس پر منیجر پروکیورمنٹ نے طیش میں آ کر کمپنی سیکرٹری ساجد ریاض کو تھپڑ جڑ دیا جبکہ نوکری سے نکلوانے کی دھمکیاں بھی دیں، متاثرہ افسر نے تھپڑ مارنے والے منیجر پروکیورمنٹ کے خلاف محکمانہ کارروائی کے لئے ایم ڈی کو درخواست دے دی، جس میں موقف اختیار کیا کہ اس سے پہلے بھی منیجر پروکیورمنٹ دفتری اوقات میں دو بار حملہ کر چکا ہے۔ متاثرہ افسر نے سنگین نتائج کی دھمکیاں ملنے پر پولیس کارروائی کے لئے تھانہ بہاؤالدین زکریا میں بھی درخواست دے دی، دوسری جانب ایم ڈی ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخر الاسلام ڈوگر نے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا، فخر الاسلام ڈوگر کے مطابق ورکرز کی عزت اور ذاتی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 918137
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش