0
Wednesday 24 Feb 2021 17:41

نئے وفاق رجسٹر ہونے سے دین کو کوئی خطرہ نہیں، مدارس میں معیار تعلیم بہتر ہوگا، خرم نواز گنڈاپور 

نئے وفاق رجسٹر ہونے سے دین کو کوئی خطرہ نہیں، مدارس میں معیار تعلیم بہتر ہوگا، خرم نواز گنڈاپور 
اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن ملتان کے زیراہتمام قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 70 ویں یومِ پیدائش کے سلسلے میں منعقدہ سفیرامن سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ مدارس کے نصاب کو دورجدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے نئے وفاق اور بورڈ وقت کی ضرورت تھی، آج مدارس میں دینی تعلیم کے ساتھ جدید سائنسی علوم اور عربی انگلش بول چال سکھانا انتہائی ضروری ہے، دنیا بھر میں منہاج القرآن سے وابستہ تعلیمی ادارے جدید اور قدیم علوم کا حسین امتزاج ہیں۔ دینی تعلیم میں انقلاب برپا کرنے کیلئے نظام المدارس کا قیام ڈاکٹر طاہرالقادری کا ایک اور عظیم علمی کارنامہ ہے جس سے آئندہ آنے والی نسلیں مستفید ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ نئے وفاق اور بورڈ رجسٹر ہونے سے دین کو کوئی خطرہ نہیں ہے، خطرہ صرف ان مذہبی ٹھیکیداروں کو ہے جنہوں نے مسالک کے نام پر مسلمانوں پر تحقیق کے دروازے بند کئے ہوئے ہیں۔ نئے وفاق قائم ہونے سے دینی مدارس میں تعلیم کا معیار بہتر ہوگا اور مدارس کے طلبا دنیا بھر میں دیگر تعلیمی اداروں کے ہم پلہ تصور کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنی پوری زندگی اس قوم اور اپنے پیارے نبی کی امت کی خدمت میں گزاری ہے اور ہمیشہ ان کی علمی رہنمائی کی ہے۔

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے دہشت گردی کے خاتمے اور فروغ امن کیلئے جو کردار ادا کیا وہ دیگر علما کیلئے بھی قابل تقلید ہے۔ انہوں نے عالمی سطح پر اسلام کے پیغام امن و سلامتی کو عام کرنے کیلئے جو علمی خدمات انجام دیں وہ قابل تحسین ہیں، معروف دانشور پروفیسر ڈاکٹر محمد حسین آزاد نے کہا کہ شیخ الاسلام نے نوجوانوں کو خرافات سے نکال کر سچا مسلمان بنایا ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے نوجوانوں کو محبت رسول کے جام پلا کر ان کی اخلاقی و روحانی تربیت کی ہے۔ مرکزی نائب ناظم اعلی سردار شاکر مزاری نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے علم وتحقیق کا ایک جہان آباد کیا ہے جس سے اپنے پرائے سب مستفید ہو رہے ہیں۔پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے قائم مقام صدر میاں نور احمدسہو نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے قوم کو شعور دینے کیلئے جو تعلیمی منصوبہ شروع کیا اس کی مثال ملنا مشکل ہے۔
خبر کا کوڈ : 918148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش