0
Wednesday 24 Feb 2021 18:41

حلیم عادل شیخ کو دل کا عارضہ بھی نہیں ہے، ڈاکٹرز کی رپورٹ تیار

حلیم عادل شیخ کو دل کا عارضہ بھی نہیں ہے، ڈاکٹرز کی رپورٹ تیار
اسلام ٹائمز۔ ڈاکٹرز کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حلیم عادل شیخ کو دل کا عارضہ لاحق نہیں ہے، اس حوالے سے ڈاکٹرز نے اپنی رپورٹ تیار کرلی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ حلیم عادل شیخ کی ای سی جی رپورٹ بالکل صحیح ہے۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق حلیم عادل شیخ کا دل بہتر کام کر رہا ہے، حلیم عادل شیخ کی ایکو ٹیسٹ، کارڈیک بائیومیکر رپورٹ بھی نارمل ہے۔ رپورٹ کے مطابق دل کا عارضہ نہ ہونے پر حلیم عادل شیخ کو شعبہ آرتھو پیڈک جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ حلیم عادل شیخ کو 21 فروری کی رات 10 بجے ادارہ امراض قلب لایا گیا تھا، حلیم عادل شیخ نے سینے میں درد کی شکایت کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 918150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش