QR CodeQR Code

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 30 لاکھ، ہلاکتیں ایک لاکھ 56 ہزار سے متجاوز

24 Feb 2021 20:09

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 13742 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا کورونا وائرس سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 104 تک پہنچ گئی، جبکہ یہ تعداد تین دن پہلے تک 100 سے کم تھی، حالانکہ راحت والی بات یہ ہے کہ اس دوران ایکٹیو کیسز میں کمی آئی ہے۔ دریں اثنا بھارت میں اب تک ایک کروڑ 21 لاکھ 65 ہزار 598 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دئیے جاچکے ہیں۔ بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 13742 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔ ادھر مغربی بنگال کی وزیراعلٰی ممتا بنرجی نے اسمبلی انتخابات سے قبل نریندر مودی کو خط لکھا ہے. انہوں نے کورونا ویکسین کی خریداری میں مدد کی درخواست کی ہے۔ دراصل مغربی بنگال میں حکومت ریاست کے لوگوں کو مفت ویکسین فراہم کرنا چاہتی ہے، ایسے میں وہ بڑے پیمانے پر کورونا ویکسین خریدنا چاہتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 918154

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918154/بھارت-میں-کورونا-متاثرین-کی-تعداد-ایک-کروڑ-30-لاکھ-ہلاکتیں-56-ہزار-سے-متجاوز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org