QR CodeQR Code

تین زراعی قوانین سے حکومت دستبرداری اختیار نہیں کرتی ہے تو کسان پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرینگے، راکیش ٹکیٹ

24 Feb 2021 20:17

راجستھان کے سیکر میں متحدہ کسان مورچہ کی جانب سے منعقدہ کسان پنچایت سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ کا اعلان پارلیمنٹ کا گھیراؤ ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ کسان لیڈر راکیش ٹکیٹ نے کہا کہ اگر مودی حکومت تین زراعی قوانین واپس نہیں لیتی ہے تو احتجاجی کسان پارلیمنٹ کا گھیراؤ کریں گے۔ انہوں نے کسانوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی وقت میں دئے جانے والے ’’دہلی مارچ‘‘ کے اعلان کے لئے تیار رہیں۔ منگل کے روز راجستھان کے سیکر میں متحدہ کسان مورچہ کی جانب سے منعقدہ کسان پنچایت سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ کا اعلان پارلیمنٹ کا گھیراؤ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس کا اعلان کریں گے اور پھر دہلی کی طرف کوچ کریں گے، چار لاکھ ٹریکٹروں کے بجائے اس مرتبہ 40 لاکھ ٹریکٹر احتجاج کا حصہ ہوں گے۔

راکیش ٹکیٹ نے کہا کہ انڈیا گیٹ کے قریب میں احتجاج کررہے کسان باغوں کو صفائی کرکے وہاں پر زراعت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ فرنٹ کے قائدین پارلیمنٹ کے گھیراؤ کی تاریخ کا تعین کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 26 جنوری کے روز ملک کے کسانوں کی شبہہ کو خراب کرنے کی سازش کی گئی جب ان کی ٹریکٹر ریلی کے دوران قومی درالحکومت میں تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کے کسان کو ترنگا سے محبت ہے مگر اس ملک کے قائدین کو نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 918155

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918155/تین-زراعی-قوانین-سے-حکومت-دستبرداری-اختیار-نہیں-کرتی-ہے-کسان-پارلیمنٹ-کا-گھیراؤ-کرینگے-راکیش-ٹکیٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org