0
Wednesday 24 Feb 2021 20:17

کسانوں کا عزم اور جذبہ ہمارے لئے ترغیب کا ذریعہ ہیں، نریندر مودی

کسانوں کا عزم اور جذبہ ہمارے لئے ترغیب کا ذریعہ ہیں، نریندر مودی
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک کے کسانوں کا عزم اور جذبہ سب کے لئے ترغیب کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے کسانوں کی زندگی کو وقار فراہم کرنے اور ان کی خوشحالی یقینی بنانے کے لئے ’پردھان منتری کسان یوجنا‘ شروع کی تھی۔ اس اسکیم کے دو برس مکمل ہونے کے موقعہ پر نریندر مودی نے کئی ٹوئٹ کرکے کہا کہ دو برس پہلے آج کے دن اہل وطن کے لئے اناج پیدا کرنے کے لئے دن رات سخت محنت کرنے والے اپنے محنت کش کاشت کاروں کی زندگی کو وقار فراہم کرنے اور ان کی خوشحالی یقینی بنانے کے مقصد سے ’پردھان منتری کسان یوجنا‘ شروع کی گئی تھی۔ نریندر مودی نے کہا کہ ہمارے کاشت کاروں کے عزم اور ان کا جذبہ ہمارے لئے ترغیب کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات برسوں میں حکومت نے زراعت شعبہ میں تبدیلی لانے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہتر آبپاشی سے لیکر جدید تکنالوجی تک، زیادہ قرض سے لیکر مناسب زرعی انشورنس کے لئے بازار بنانے تک جامع اقدامات کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 918156
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش