QR CodeQR Code

عامر خان بطور سینیٹ امیدوار دستبردار ہوگئے

24 Feb 2021 20:08

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے عبدالقادر خانزادہ نے بھی کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں۔ الیکشن کمیشن میں کل دستبرداری کا آخری روز ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینیئر ڈپٹی کنوینر عامر خان بطور سینیٹ امیدوار دستبردار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے عبدالقادر خانزادہ نے بھی کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں۔ الیکشن کمیشن میں کل دستبرداری کا آخری روز ہے۔ دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے دیگر رہنماء رؤف صدیقی اور خضر زیدی نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، جو مسترد کر دیئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 918161

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918161/عامر-خان-بطور-سینیٹ-امیدوار-دستبردار-ہوگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org