QR CodeQR Code

سندھ میں ایم کیو ایم ممبران کو دھمکانے اور خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے، امین الحق

24 Feb 2021 20:18

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ خواتین کی نشست پر پی ٹی آئی ایم کیو ایم کو سپورٹ کرے گی، ٹیکنوکریٹ نشست پر ایم کیو ایم پی ٹی آئی کو سپورٹ کرے گی، مل کر الیکشن لڑا تو سندھ میں 11 میں سے 5 سیٹیں نکال سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کا کہنا ہے کہ سندھ میں ایم کیو ایم ممبران کو دھمکانے اور خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر امین الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم نے سینیٹ ٹکٹ کے حوالے سے میرٹ پر فیصلہ کیا، سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی، ایم کیو ایم ایک دوسرے کو سپورٹ کریں گے۔ امین الحق نے کہا کہ خواتین کی نشست پر پی ٹی آئی ایم کیو ایم کو سپورٹ کرے گی، ٹیکنوکریٹ نشست پر ایم کیو ایم پی ٹی آئی کو سپورٹ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مل کر الیکشن لڑا تو سندھ میں 11 میں سے 5 سیٹیں نکال سکتے ہیں، سندھ حکومت اور آصف زرداری زور زبردستی کی کوشش کررہے ہیں، زور زبردستی ختم کرنے کے لئے ایم کیو ایم اوپن بیلٹ کو سپورٹ کرتی ہے۔

امین الحق نے کہا کہ ایم کیو ایم حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی مذمت کرتی ہے، ایم کیو ایم کا مطالبہ ہے حلیم عادل شیخ پر دہشت گردی کی دفعات ختم کی جائیں، ان کی گرفتاری پر سندھ اسمبلی میں احتجاج کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی اختلافات کو اتنا نہ بڑھایا جائے کل خود پی پی کو سہنے میں مشکل ہو، سیاست میں ریڈ لائن عبور نہیں کرنی چاہیئے۔ امین الحق نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی جانب سے فون پر رابطہ کیا گیا، ان کے رابطے سے متعلق خالد مقبول کو آگاہ کردیا، ایم کیو ایم کے دروازے بطور سیاسی جماعت تمام لوگوں کے لئے کھلے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 918163

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918163/سندھ-میں-ایم-کیو-ممبران-کو-دھمکانے-اور-خریدنے-کی-کوشش-جارہی-ہے-امین-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org