0
Wednesday 24 Feb 2021 21:18

بلوچستان میں پاک بحریہ کا آپریشن، 700 کلو منشیات برآمد

بلوچستان میں پاک بحریہ کا آپریشن، 700 کلو منشیات برآمد
اسلام ٹائمز۔ پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کرکے 2 ارب روپے کی 700 کلو منشیات برآمد کرلیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر بلوچستان کے علاقے پشوکان کے ساحلی علاقے میں آپریشن کیا گیا، جس میں 700 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں۔ برآمد شدہ منشیات کی مالیت 2 ارب روپے سے زائد ہے جسے مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق پاک بحریہ ملکی سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے پر عزم ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 918178
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش