QR CodeQR Code

ایران میں اہل سنت کی مذہبی آزادی

24 Feb 2021 21:07

ایران کے مختلف شہروں اور قصبوں میں تقریباً 3200 اہلسنت کی نماز جمعہ قائم ہے اور آج ایران میں تقریباً 17 ہزار مساجد ہیں، جو اہلسنت کے شہریوں سے متعلق ہیں۔ انقلاب اسلامی کے بعد اہلسنت کے دینی مدارس میں 300 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے اور 1300 علمی اور ڈاکٹریٹ کی سطح کی ڈگریاں اہلسنت کے علماء کو جاری کی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ نیوز ایجنسی وفاق ٹائمز کی جانب سے ” ایران میں اہل سنت کی مذہبی آزادی” پر مبنی رپورٹ شائع ہوئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ایران کے مختلف شہروں اور قصبوں میں تقریباً 3200 اہل سنت کی نماز جمعہ قائم ہے اور آج ایران میں تقریباً 17 ہزار مساجد ہیں، جو اہل سنت کے شہریوں سے متعلق ہیں۔ انقلاب اسلامی کے بعد اہل سنت کے دینی مدارس میں 300 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے اور 1300 علمی اور ڈاکٹریٹ کی سطح کی ڈگریاں اہل سنت کے علماء کو جاری کی گئی ہیں۔ اس رپورٹ میں آیا ہے کہ اب تک اہل سنت کے 3 ہزار علمائے کرام حج و عمرہ سے مشرف ہوئے ہیں اور اہل سنت کے دینی مدارس کی اعلیٰ کونسل 1386 شمسی میں تشکیل دی گئی تھی اور اہل سنت کے دینی مدارس میں 2 ہزار سنی اساتذہ ریگولر پڑھانے کیلئے مقرر کر دیئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 918182

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918182/ایران-میں-اہل-سنت-کی-مذہبی-آزادی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org