0
Wednesday 24 Feb 2021 22:12

عالمی سطح پر کورونا سے اموات میں 20فیصد کمی ہوئی، عالمی ادارہ صحت

عالمی سطح پر کورونا سے اموات میں 20فیصد کمی ہوئی، عالمی ادارہ صحت
اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس کی وبا کو دوسرا سال شروع ہونے پر عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے گذشتے ہفتے عالمی سطح پر کورونا سے اموات میں 20 فیصد کمی ہوئی۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق گذشتہ 6 ہفتوں میں عالمی سطح پر کورونا کے کیسز میں کمی ہوئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے گذشتہ ہفتے عالمی سطح پر کورونا کے 24 لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے، جو پچھلے ہفتے کے مقابلےمیں 11 فیصد کم ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ کورونا سے اموات کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے، گذشتہ ہفتے عالمی سطح پر کورونا سے  تقریباً  66 ہزار اموات ہوئیں جو 20 فیصد کم ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 918184
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش