0
Wednesday 24 Feb 2021 22:29

سینیٹ انتخابات ویڈیو اسکینڈل میں نظر آنے والے ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری

سینیٹ انتخابات ویڈیو اسکینڈل میں نظر آنے والے ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ انتخابات ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی نے ویڈیو میں نظر آنے والے ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات میں ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی کا تیسرا اجلاس وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں منعقد ہوا، جس میں کمیٹی کے ارکان  شیریں مزاری، فواد چوہدری اور شہزاد اکبر نے شرکت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی نے ویڈیو میں نظر آنے والے ارکان اسمبلی کو نوٹسز جاری کردیئے، نوٹس میں کمیٹی نے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے ممبران 7 دن میں پیش ہو کر مؤقف پیش کریں۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے کم ووٹوں کے باوجود سینیٹر منتخب ہونے والے سینیٹرز روبینہ خالد، پہرہ مند تنگی، دلاور خان اور مشتاق احمد خان کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کمیٹی کا مؤقف ہے کہ پارٹی ووٹ نہ ہونے کے باوجود وہ سینیٹر کیسے منتخب ہوئے؟ سینیٹرز وضاحت کریں کہ وہ ووٹوں کی خریدو فروخت میں ملوث تو نہیں ہوئے، یا انہیں کسی نے مالی معاونت تو نہیں دی۔ کمیٹی کا اگلا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 918190
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش