QR CodeQR Code

جنرل ندیم رضا کا متحدہ عرب امارات کا دورہ، مسلح افواج کے سربراہان سے الگ الگ ملاقاتیں

24 Feb 2021 22:42

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں انسداد دہشت گردی، باہمی تعاون اور سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال اور ابوظہبی میں بین الاقوامی دفاعی نمائش اور میری ٹائم سیکیورٹی کا بھی دورہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا دورہ کیا، جہاں ان کی تینوں مسلح افواج کے سربراہان سے الگ الگ ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں انسداد دہشت گردی، باہمی تعاون اور سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، کشمیر اور افغانستان کے تناظر میں علاقائی صورتحال بھی زیر غور آئی۔ چیئرمین جوانٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے ابوظہبی میں بین الاقوامی دفاعی نمائش اور میری ٹائم سیکیورٹی کا بھی دورہ کیا۔
جنرل ندیم رضا نمائش میں پاکستان کی جانب سے لگائے گئے مخلتف سٹالز پر بھی گئے۔ انہوں نے پاکستانی دفاعی مصنوعات اور متعلقہ کمپنیوں کی کارکردگی کو سراہا۔
 


خبر کا کوڈ: 918193

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918193/جنرل-ندیم-رضا-کا-متحدہ-عرب-امارات-دورہ-مسلح-افواج-کے-سربراہان-سے-الگ-ملاقاتیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org