0
Wednesday 24 Feb 2021 23:41

گیلپ سروے کے مطابق 59 فیصد لوگ نیب پر اعتماد کرتے ہیں، جسٹس (ر) جاوید اقبال

گیلپ سروے کے مطابق 59 فیصد لوگ نیب پر اعتماد کرتے ہیں، جسٹس (ر) جاوید اقبال
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ خود احتسابی کی وجہ سے نیب کی ساکھ میں اضافہ ہوا، گیلپ سروے کے مطابق 59 فیصد لوگ نیب پر اعتماد کرتے ہیں۔ نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے منصب سنبھالنے کے بعد نیب میں خود احتسابی کا نظام متعارف کرایا تھا جس کے تحت 11 اکتوبر 2017ء سے لے کر 31 دسمبر 2020ء تک 11 افسران اور اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف، 41 کو معمولی سزا، 52 کو وارننگ جاری کی گئی جبکہ 25 افسران اور اہلکاروں کو تحقیقات کے بعد بے گناہ قرار دیا گیا۔ چیئرمین نیب جاوید اقبال نے تمام ڈائریکٹر جنرلز کو کہا ہے کہ جاری تحقیقات کے لئے اگر کسی فرد کو قانون کے مطابق بلانا مقصود ہو تو باقاعدہ خط لکھ کر مقررہ وقت پر بلائیں کیونکہ نیب کسی کو ٹیلی فون پر بلانے کا مجاز نہیں، مزید برآں ہر شخص کا بیان پوری تیاری، شواہد اور قانون کے مطابق ریکارڈ کیا جائے۔
 
خبر کا کوڈ : 918206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش