QR CodeQR Code

لاپتہ افراد کے معاملے پر بننے والے کمیشن نے بہت پیشرفت کی ہے، ترجمان پاک فوج

24 Feb 2021 23:41

حال ہی میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے چند لاپتہ افراد کے اہلخانہ نے اسلام آباد میں اپنا دھرنا کئی روز جاری رکھنے کے بعد ختم کیا ہے۔ لاپتہ افراد کے اہلخانہ نے یہ دھرنا وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کی اس یقین دہانی کے بعد ختم کیا کہ اگلے ماہ وزیراعظم عمران خان ان سے ملاقات کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے جبری طور پر لاپتہ افراد کے حوالے سے سوال پر کہا کہ لاپتہ افراد کے معاملے پر بننے والے کمیشن نے بہت پیشرفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کمیشن کے پاس 6 ہزار سے زائد افراد کے گمشدہ ہونے کے مقدمات تھے، جن میں سے 4 ہزار حل کیے جا چکے ہیں جبکہ یہ معاملہ بہت جلد حل ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے چند لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے اسلام آباد میں اپنا دھرنا کئی روز جاری رکھنے کے بعد ختم کیا ہے۔ لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے یہ دھرنا وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کی اس یقین دہانی کے بعد ختم کیا کہ اگلے ماہ وزیراعظم عمران خان ان سے ملاقات کریں گے اور ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 918207

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918207/لاپتہ-افراد-کے-معاملے-پر-بننے-والے-کمیشن-نے-بہت-پیشرفت-کی-ہے-ترجمان-پاک-فوج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org