0
Wednesday 24 Feb 2021 23:41

لاپتہ افراد کے معاملے پر بننے والے کمیشن نے بہت پیشرفت کی ہے، ترجمان پاک فوج

لاپتہ افراد کے معاملے پر بننے والے کمیشن نے بہت پیشرفت کی ہے، ترجمان پاک فوج
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے جبری طور پر لاپتہ افراد کے حوالے سے سوال پر کہا کہ لاپتہ افراد کے معاملے پر بننے والے کمیشن نے بہت پیشرفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کمیشن کے پاس 6 ہزار سے زائد افراد کے گمشدہ ہونے کے مقدمات تھے، جن میں سے 4 ہزار حل کیے جا چکے ہیں جبکہ یہ معاملہ بہت جلد حل ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے چند لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے اسلام آباد میں اپنا دھرنا کئی روز جاری رکھنے کے بعد ختم کیا ہے۔ لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے یہ دھرنا وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کی اس یقین دہانی کے بعد ختم کیا کہ اگلے ماہ وزیراعظم عمران خان ان سے ملاقات کریں گے اور ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 918207
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش