QR CodeQR Code

سعودی عرب میں کورونا کیسز سامنے آنے پر 10 مساجد بند

25 Feb 2021 11:50

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت مذہبی امور نے یہ فیصلہ نمازیوں میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد کیا جس کے بعد ریاض، مکہ اور مدینہ سمیت 5 شہروں میں 10 مساجد کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی حکومت نے کورونا کیسز سامنے آنے پر 10 مساجد کو عارضی طور پر بند کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت مذہبی امور نے یہ فیصلہ نمازیوں میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد کیا جس کے بعد ریاض، مکہ اور مدینہ سمیت 5 شہروں میں 10 مساجد کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ بند کی جانے والی دس مساجد میں سے 3 کو مکمل طور پر سینیٹائز کر کے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں حالیہ ہفتوں میں 135 مساجد کو کورونا کیسز سامنے آنے پر بند کیا گیا جن میں سے 108 کو مکمل طور پر سینیٹائز کر کے بعد میں کھولا گیا۔ سعودی وزارت مذہبی امور نے مساجد کے ملازمین کو کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہےکہ نمازیوں کی صحت اور تحفظ کے پیش نظر گاہے بگاہے مساجد کی انسپکشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔ دوسری جانب کورونا کے باعث اردن میں ہر جمعے کے روز کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ اتوار سے کام کی جگہوں پر 30 فیصد ملازمین کو کام کی اجازت ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 918258

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918258/سعودی-عرب-میں-کورونا-کیسز-سامنے-ا-نے-پر-10-مساجد-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org