0
Thursday 25 Feb 2021 12:40

پاک بھارت تعلقات میں جنگ بندی سے متعلق اہم پیشرفت

پاک بھارت تعلقات میں جنگ بندی سے متعلق اہم پیشرفت
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نے ہاٹ لائن پر رابطہ کر کے کنٹرول لائن اور دیگر سیکٹرز پر جنگ بندی سے متعلق تمام معاہدوں اور سمجھوتوں پر سختی سے عمل پیرا ہونے کا اعادہ کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ہاٹ لائن پر رابطے میں دونوں اطراف سے دیرپا اور باہمی مفادِ امن کی خاطر کور ایشوز اور تحفظات کو حل کرنے، ہاٹ لائن رابطے اور بارڈر فلیگ میٹنگز کے موجودہ نظام کے ذریعے کسی بھی غیر متوقع صورتحال اور غلط فہمی کو حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی بات چیت اچھے ماحول میں ہوئی، کنٹرول لائن سمیت تمام سیکٹرز کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور ایل او سی اور دیگر تمام سیکٹرز کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی ایم اوز نے بنیادی معاملات اور خدشات حل کرنے پر اتفاق کیا، پاکستان اور بھارت متفق ہیں کہ ہاٹ لائن کے موجودہ مکینزم کو موثر بنایا جائے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت میں رابطہ 1987ء سے جاری ہے، ایل او سی پر جنگ بندی کے لیے 2003ء میں ایک اور انڈراسٹینڈنگ ہوئی، 2014ء سے ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں تیزی آ گئی تھی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 2003ء کے بعد سے اب تک 13ہزار 500 سے زائد سیز فائر خلاف ورزیاں ہوئیں، جس میں 310 شہری جاں بحق 1600 کے قریب زخمی ہوئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 2014ء سے 2021ء کے درمیان 97 فیصد سیز فائرخلاف ورزیاں ہوئیں، جبکہ 2019ء میں سب سے زیادہ سیز فائر خلاف ورزیاں ہوئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 2018ء میں سیز فائرخلاف ورزیوں سے سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا۔
خبر کا کوڈ : 918266
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش