0
Thursday 25 Feb 2021 12:50

ڈسکہ میں فائرنگ کروائی گئی اور پولنگ کے عمل کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی، رانا ثناءاللہ

ڈسکہ میں فائرنگ کروائی گئی اور پولنگ کے عمل کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی، رانا ثناءاللہ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی الزام تراشی کے این اے 75 کی تحقیقات کرائے۔ مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 75 ڈسکہ میں 100 پولنگ اسٹیشنز ہیں جن میں سے 20 پریزائیڈنگ افسران کو اٹھا لیا گیا تھا۔ ڈسکہ میں فائرنگ کروائی گئی اور پولنگ کے عمل کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی۔
 
انہوں نے کہا کہ پولنگ کا عمل سست روی کا شکار ہی نہیں ہوا بلکہ کچھ دیر رکا بھی رہا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نون لیگ پر اگر معاملہ خراب کرنے کا الزام لگاتی ہے تو تحقیقات بھی کرے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ الیکشن ریفارمز سے مراد اختیار الیکشن کمیشن کو دیا جائے۔ ریٹرننگ آفیسر (آر او) کے پاس اختیارات تھے کہ وہ معاملے کا ایکشن لیتے ؟
 
انہوں نے کہا کہ ووٹ چوری، فائرنگ اور پولنگ عمل کو متاثر کرنے کی تحقیقات کی جائے۔ یہ تو مجھ پر الزام عائد کر رہے ہیں کہ پولنگ عمل پر میں اثر انداز ہوا جو سراسر غلط ہے۔ رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پرویز رشید پنجاب ہاؤس کی رقم جمع کرانے کے لیے تیار تھے لیکن انہیں رقم جمع کرانے نہیں دی گئی۔ پرویز رشید کو سینیٹ کے لیے نااہل قرار دینا انصاف کا قتل ہے۔
خبر کا کوڈ : 918269
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش