0
Thursday 25 Feb 2021 13:20

جو بائیڈن نے گرین کارڈز کی درخواستوں پر پابندی ختم کر دی

جو بائیڈن نے گرین کارڈز کی درخواستوں پر پابندی ختم کر دی
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق صدر ٹرمپ کا اہم فیصلہ منسوخ کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹرمپ کے اس فیصلے کو منسوخ کردیا ہے جس میں سابق صدر نے امریکا میں داخلے کے لیے گرین کارڈز کی درخواستوں پر پابندی عائد کی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ امریکا میں کورونا کے سبب بڑھنے والی شدید بیروزگاری کی وجہ سے امریکیوں کی نوکریوں کو محفوظ بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
 
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ صدر جوبائیڈن نے ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے ٹرمپ کے فیصلے کو منسوخ کیا اور صدارتی حکم میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے عائد پابندی نے فیملیوں کو علیحدہ کیا جو امریکی مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے درست نہیں۔ واضح رہے کہ 20 جنوری سے عہدہ صدارت سنبھالنے والے جوبائیڈن اب تک سابق صدر ٹرمپ کے متعدد فیصلوں اور پالیسیوں کو واپس لینے کے احکامات جاری کرچکے ہیں جس میں ٹرمپ کے مہاجرین کے خلاف اور مسلمانوں پر پابندیوں سے متعلق بھی فیصلے شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 918276
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش