QR CodeQR Code

یوسف رضا گیلانی سینیٹ انتخابات کے لیے پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار ہیں، خواجہ سعد رفیق

25 Feb 2021 13:28

حمزہ شہباز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز نے بڑی بہادری کے ساتھ جیل کی قید برداشت کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں نون لیگ ڈنکے کی چوٹ پر یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیگی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی سینیٹ انتخابات کے لیے پاکستان ڈیموکریٹک (پی ڈی ایم) کے متفقہ امیدوار ہیں۔

 
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سینیٹ انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کو ڈنکے کی چوٹ پر ووٹ دے گی۔ حمزہ شہباز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز نے بڑی بہادری کے ساتھ جیل کی قید برداشت کی ہے، حمزہ شہباز کو جیل میں رکھنے کا مقصد نواز شریف اور شہباز شریف کو دباؤ میں لانا تھا۔
 
خیال رہے کہ تین مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لیے اپوزیشن جماعتوں نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو اسلام آباد سے متفقہ امیدوار منتخب کیا ہے۔ گزشتہ روز یوسف رضا گیلانی نے احتساب عدالت میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات بھی کی تھی جس میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تفصیلی مشاورت بھی کی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 918279

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918279/یوسف-رضا-گیلانی-سینیٹ-انتخابات-کے-لیے-پی-ڈی-ایم-متفقہ-امیدوار-ہیں-خواجہ-سعد-رفیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org