0
Thursday 25 Feb 2021 13:36

پاکستان، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رہے گا یا نہیں، فیصلہ آج ہوگا

پاکستان، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رہے گا یا نہیں، فیصلہ آج ہوگا
اسلام ٹائمز۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے 4 روزہ پلانری اجلاس کی تکمیل پر آج اس بات کا اعلان کیا جائے گا کہ کیا پاکستان نے گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے تسلی بخش اقدامات اٹھائے ہیں۔ عالمی واچ ڈاگ کے صدر ایف اے ٹی ایف اجلاس کے فیصلوں کا اعلان پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے ایک نیوز بریفنگ میں کریں گے۔ اکتوبر 2020ء میں ہونے والے گزشتہ پلانری اجلاس میں ایف اے ٹی ایف نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کیلئے مالی معاونت کی روک تھام کے 27 نکاتی ایکشن پلان کے بقیہ 6 اہداف کے لیے فروری 2021ء تک گرے لسٹ میں رہے گا۔ آخری مرتبہ کے جائزے میں بھی پاکستان کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے دہشت گرد قرار دی گئی تنظیموں اور کالعدم افراد کو سزا دینے، منشیات اور جواہرات کی اسمگلنگ کو روکنے کے خلاف کارروائیوں کی کارکردگی میں خامیاں تھیں۔ حالیہ اجلاس کے سلسلے میں اہم عہدیداروں اور غیر ملکی سفرا سے پس پردہ ہونے والی بات چیت ظاہر کرتی تھی کہ جیوری منقسم ہے، حکام ایک مثبت نتیجے کے لیے کافی پیش رفت کا دعویٰ کرتے ہیں تاہم کچھ سفرا کی تجویز یہ تھی کہ بہترین صورتحال میں بھی پاکستان جون تک اضافی نگرانی کی فہرست میں رہے گا۔ 21 فروری سے شروع ہونے والے پلانری سے قبل ایف اے ٹی ایف نے پیر کے روز تمام ممالک کی مجموعی کارکردگی اپڈیٹ کی تھی۔ اس اپڈیٹ کی بنیاد پر پاکستان ایف اے ٹی ایف کی 40 میں سے 2 سفارشات، انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے نظام میں بہتر عملدرآمد ظاہر کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 918282
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش