0
Thursday 25 Feb 2021 14:25

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے قلیل مدت میں متاثر کن نتائج دیئے، گورنر اسٹیٹ بینک

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے قلیل مدت میں متاثر کن نتائج دیئے، گورنر اسٹیٹ بینک
اسلام ٹائمز۔ گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان باقر رضا نے کہا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے محض 5 ماہ کی قلیل مدت میں متاثر کن نتائج دئیے ہیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک باقر رضا نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ وزیراعظم عمران خان کا تصور ہے، جس کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کا وطن سے تعلق مضبوط بنانا ہے، بیرون ملک پاکستانیوں کو پاکستان کے بینکاری اور ادائیگیوں کے نظام سے ڈیجیٹل طور پرمنسلک کرنے کی غرض سے متعارف کرائے گئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے محض 5 ماہ کی قلیل مدت میں متاثر کن نتائج دئیے ہیں، اب تک 90,000 سے زائد اکاونٹس کھولے جا چکے ہیں اور 550 ملین امریکی ڈالرز سے زائد ملک بھیجے گئے ہیں، جبکہ گزشتہ چند ماہ کے دوران اس میں مزید تیزی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی اب نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں ڈالر کے علاوہ برٹش پاؤنڈ اور یورو میں بھی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں، وہ دبئی اسلامک بینک کی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سہولت سے منسلک ہونے کی تقریب سے بذریعہ وڈیو لنک خطاب کر رہے تھے۔ ڈاکٹر رضا باقر نے پاکستانی تارکین وطن کو روشن ڈیجیٹل اکاونٹ پیش کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا 10واں پارٹنر بننے پر دبئی اسلامی بینک کی انتظامیہ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں دبئی اسلامی بینک روشن ڈیجیٹل بینک کو مزید بڑے سنگ میل عبور کرنے میں مدد کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 918292
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش