QR CodeQR Code

عقیدۂ ختم نبوت احیاء دین اور وحدت امت کا مظہر ہے، عزیز الرحمان ثانی

25 Feb 2021 14:34

لاہور میں اجلاس سے خطاب میں عالمی مجلس ختم نبوت کے رہنما کا کہنا تھا کہ عقیدۂ ختم نبوت کا دفاع کرنیوالے ہر وقت اسلام کی افضل ترین عبادت میں مصروف ہیں، قادیانی کفر و ارتداد پر ملکی و غیر ملکی عدالتوں کے فیصلے سامنے آ چکے ہیں، قادیانی گروہ اسلام کا ٹائٹل استعمال کرکے اپنے کفر و ارتداد کو اسلام بنا کر پیش کر رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کا عقیدۂ ختم نبوت احیاء دین اور وحدت امت کا مظہر ہے، مسلمانوں کی اجتماعیت و یگانگت عقیدۂ ختم نبوت میں مضمر ہے۔ قادیانی نا صرف آئین پاکستان کے تحت غیر مسلم ہیں، بلکہ وہ آئین پاکستان کے غدار اور اسلام و ملک کے ازلی دشمن ہیں، قادیانی فتنے کو آئین اور قانون کا پابند بنانا ازحد ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی راہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، جنرل سیکرٹری لاہور مولانا علیم الدین شاکر، پیر میاں محمد رضوان نفیس، مبلغ لاہور مولانا عبدالنعیم، سرپرست قاری جمیل الرحمن اختر و دیگر نے مرکزخ تم نبوت لاہور میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں مولانا خالد محمود، مولانا سعید وقار، حکیم راشد عمران، بھائی محمد بلال، محمد آصف، مولانا مفتی محمد بلال، مولانا محمد عابد ارشاد، مولانا محمد اقبال و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں  4 مارچ کو آل لاہور تقریری مقابلہ، 8 مارچ کو ختم نبوت کانفرنس شادی پورہ، 13 مارچ کو تاریخ ساز ختم نبوت کانفرنس کالج روڈ ٹاؤن شپ لاہور کی تیاریوں کو جائزہ لیا گیا اور ان تمام پروگرامز کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ علماء نے کہا کہ عقیدۂ ختم نبوت کا دفاع کرنیوالے ہر وقت اسلام کی افضل ترین عبادت میں مصروف ہیں، قادیانی کفر و ارتداد پر ملکی و غیر ملکی عدالتوں کے فیصلے سامنے آ چکے ہیں، قادیانی گروہ اسلام کا ٹائٹل استعمال کرکے اپنے کفر و ارتداد کو اسلام بنا کر پیش کر رہا ہے، اسلامیان پاکستان قادیانی فتنہ اور باطل قوتوں کی سرکوبی کیلئے پُرامن جدوجہد جاری رکھیں۔


خبر کا کوڈ: 918293

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918293/عقیدۂ-ختم-نبوت-احیاء-دین-اور-وحدت-امت-کا-مظہر-ہے-عزیز-الرحمان-ثانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org