0
Thursday 25 Feb 2021 14:31

پی ٹی آئی امیدوار سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ الیکشن میں حصہ لینےکی اجازت مل گئی

پی ٹی آئی امیدوار سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ الیکشن میں حصہ لینےکی اجازت مل گئی
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے امیدوار سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ الیکشن 2021ء میں حصہ لینے کی اجازت دے دی، سیف اللہ ابڑو نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، جس پر عدالت نے سیف اللہ ابڑو کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا۔ درخواست میں سیف اللہ ابڑو نے الیکشن ٹریبونل کا فيصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔ مؤقف اپنایا تھا کہ الیکشن ٹریبونل نے حقائق کے برعکس فیصلہ دیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ قومی مفاد میں اہم امور انجام دیئے اور میں ٹیکنوکریٹ کے معیار پر پورا اترتا ہوں۔ گزشتہ روز سندھ ہائيکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو سينيٹ اليکشن کے اميدواروں کی حتمی فہرست ميں شامل ہونے کيلئے حکم امتناع دينے سے انکار کیا تھا، جبکہ سیف اللہ ابڑو کی الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن اور دیگر کو جمعرات کے لیے نوٹس جاری کیا تھا۔

سيف اللہ ابڑو کے وکيل نے عدالت کو بتايا تھا کہ کسی تجویز کنندہ یا تائید کنندہ نے بھی کاغذات کو چیلنج نہیں کیا اور ریٹرننگ افسر نے اعتراضات مسترد کر دیئے تھے، جس پر عدالت نے استفسار کيا کہ اعتراض کنندہ کون ہیں، غلام مصطفی میمن اور دوسرے لوگ۔ سيف اللہ ابڑو کے وکيل نے بتايا تھا کہ یہ پرائيویٹ لوگ ہیں، جن کا اس الیکشن سے کوئی تعلق نہیں۔ عدالت نے ہدایت کی تھی کہ سیف اللہ ابڑو کی کارکردگی سے متعلق بھی تفصیلات پیش کریں۔ واضح رہے کہ 22 فروری کو الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 918294
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش