0
Thursday 25 Feb 2021 14:57

عدالت نے رانا ثناء اللہ کا سربمہر کیا گیا سیلری اکاﺅنٹ کھونے کا حکم دیدیا

عدالت نے رانا ثناء اللہ کا سربمہر کیا گیا سیلری اکاﺅنٹ کھونے کا حکم دیدیا
اسلام ٹائمز۔ انسداد منشیات عدالت نے رانا ثناء اللہ کی بینک اکاﺅنٹس کھولنے کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔ جج شاکر حسن نے لیگی رہنماء کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے رانا ثناء اللہ کا سربمہر کیا گیا سیلری اکاﺅنٹ کھونے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات عدالت میں رانا ثناء اللہ کی اکاﺅنٹس کھولنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، رانا ثناء اللہ کی جانب سے فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے اپنے جواب میں بتایا کہ رانا ثناء اللہ کے سیلری اکاؤنٹ میں ایک لاکھ 72 ہزار 500 روپے تنخواہ آرہی ہے۔ جس پر رانا ثناء اللہ کے وکیل نے استدعا کی کہ کم از کم سیلری اکاؤنٹ کو کھولنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا سیلری اکاﺅنٹ کھولنے کا حکم دیدیا۔ اے این ایف نے الزام عائد کیا تھا کہ رانا ثناء اللہ کے سیلری اکاونٹ میں دیگر ٹرانزیکشنز بھی ہوئی ہیں، جن کی تحقیقات کرنے کیلئے اکاونٹ کو سربمہر کیا گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 918298
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش