QR CodeQR Code

رحمن ملک آج تک پاکستان کیخلاف امریکہ، بھارت اور اسرائیل کی مشترکہ سرگرمیوں پر پردہ ڈالتے رہے ہیں، لیاقت بلوچ

14 Aug 2011 20:31

اسلام ٹائمز:ایک بیان میں مرکزی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کہا ہے کہ کراچی میں پیپلزپارٹی، اے این پی اور ایم کیو ایم براہ راست دہشتگردی، قتل و غارت گری، ناجائز اسلحہ برداری اور بھتہ خوری میں ملوث ہیں۔


ملتان:اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ رحمن ملک آج تک پاکستان کیخلاف امریکہ، بھارت اور اسرائیلی ایجنسیوں کی مشترکہ سرگرمیوں پر پردہ ڈالتے رہے ہیں, انہوں نے کراچی اور کوئٹہ میں بیرونی مداخلت کو تسلیم کر کے اپنی غفلت کا اقرار کر لیا ہے، گذشتہ روز ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکمران ڈرامہ بازی اور عوام کو دھوکہ دہی کا کھیل بند کریں، حکومت بجلی، تیل، گیس، مہنگائی، کرپشن جیسے مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے نان ایشوز کو خونی اقدامات سے ایشوز بنا رہی ہے. کراچی اور کوئٹہ میں بدامنی کے حقائق تلاش کرنے کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا قیام لاحاصل ہے، وفاق کی غلط پالیسی کی وجہ سے ملک میں بدامنی ، دہشتگردی اور تخریب کاری بڑھ رہی ہے، کراچی میں پیپلزپارٹی، اے این پی اور ایم کیو ایم براہ راست دہشتگردی، قتل و غارت گری، ناجائز اسلحہ برداری اور بھتہ خوری میں ملوث ہیں۔


خبر کا کوڈ: 91831

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/91831/رحمن-ملک-آج-تک-پاکستان-کیخلاف-امریکہ-بھارت-اور-اسرائیل-کی-مشترکہ-سرگرمیوں-پر-پردہ-ڈالتے-رہے-ہیں-لیاقت-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org