0
Sunday 14 Aug 2011 20:39

سرائیکی نیشنل فرنٹ کا ہیڈ پنجند کے مقام پر سرائیکی صوبہ کے حق میں دھرنا

سرائیکی نیشنل فرنٹ کا ہیڈ پنجند کے مقام پر سرائیکی صوبہ کے حق میں دھرنا
اوچ شریف:اسلام ٹائمز۔ سرائیکی قوم پرست جماعتوں کے اتحاد سرائیکی نیشنل فرنٹ کے زیراہتمام سرائیکی صوبہ کے قیام کے حق میں ہیڈ پنجند کے مقام پر دھرنا دیا گیا، مظاہرین نے سڑک کو کئی گھنٹے تک بلاک کئے رکھا اور میاں نواز شریف اور محمد علی درانی کے پتلے نذر آتش کئے گئے، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سرائیکی نیشنل فرنٹ کے رہنمائوں غلام فرید کوریجہ، عمر خورشید سہمن ، رئیس عبدالوحید اور اختر خان نے کہا کہ نواز شریف اور محمد علی درانی سرائیکی صوبے کے سب سے بڑے مخالف ہیں، مقررین نے محمد علی درانی کو سرائیکی عوام کا غدار قرار دیا، مقررین کا کہنا تھا کہ زرداری اور گیلانی کو بھی ہم بتا دینا چاہتے ہیں کہ اگر زبانی جمع خرچ سے کام لیا گیا تو سرائیکی عوام کا ہاتھ ہو گا اور ان کا گریبان ، انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج پرامن ہے جو ہم حکومت وقت کو بتانے کے لیے کر رہے ہیں، سرائیکی صوبے کی صورت میں ہمیں ہمارا حق دیا جائے، ہمارے نوجوان گریجویٹ ہونے کے باوجود نوکریوں کے لیے دھکے کھا رہے ہیں اور ہمارے حصے کا فنڈ لاہور پر لگایا جاتا ہے، ہمارا پرزور مطالبہ ہے کہ فوری طور آئین میں ترمیم کے کہ سرائیکی صوبہ قائم کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 91832
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش