QR CodeQR Code

خفیہ ووٹ کی شفافیت ضروری ہے، کسی کو پیسے دیئے ہیں نہ ہی دیں گے، فیصل سبزواری

25 Feb 2021 17:29

کراچی میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو جہاں جائز شکایات نظر آئیں وہاں انہوں نے فیصلہ کیا، میں نے اپنا حلف نامہ جمع کروا دیا ہے، این اے 239 پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ آج تک نہیں آیا۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ خفیہ ووٹ کی شفافیت ضروری ہے، ہم نے آج تک نہ کسی کو پیسے دیئے ہیں نہ دیں گے۔ کراچی میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو جہاں جائز شکایات نظر آئیں وہاں انہوں نے فیصلہ کیا۔ فیصل سبزواری نے کہا کہ میں نے اپنا حلف نامہ جمع کروا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این اے 239 پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ آج تک نہیں آیا۔


خبر کا کوڈ: 918323

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/918323/خفیہ-ووٹ-کی-شفافیت-ضروری-ہے-کسی-کو-پیسے-دیئے-ہیں-نہ-ہی-دیں-گے-فیصل-سبزواری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org