0
Thursday 25 Feb 2021 17:41

پی ٹی آئی کی حکومت تاش کے پتوں کی طرح ہے، شیری رحمان

پی ٹی آئی کی حکومت تاش کے پتوں کی طرح ہے، شیری رحمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کہتی ہیں کہ یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے مضبوط امیدوار ہیں۔ کراچی میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت تاش کے پتوں کی طرح ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ مفروضوں پر بات نہیں کروں گی یہ 3 مارچ کا دن بتائے گا، میں صرف اتنا کہوں گی کہ دمادم مست قلندر ہوگا۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام نے کہہ دیا ہے کہ ہم ان کا ساتھ نہیں دیں گے۔ شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ ڈھائی سال سے میں ان کو کہہ رہی ہوں تباہی سرکار، منہگائی سرکار لیکن اب میں انہیں کہتی ہوں یتیم سرکار۔
خبر کا کوڈ : 918327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش